اُردو پوائنٹ پکوان

سندھی بھجیا


اشیاء: پالک آدھ کلو آلو ایک عدد بڑا پیاز ایک عدد درمیانہ ٹماٹر آدھ کلو دال چنا آدھ پیالی تیل تین چمچ ہری مرچ پانچ عدد چھوٹی نمک حسب ذائقہ ترکیب: چنے کی دال دھو کر دو گھنٹے کے لئے بھگو دیں پالک کاٹ لیں ، آلو چھیل کر چوکور کاٹ لیں، پیاز باریک چوکور کاٹ لیں، ٹماٹر بھی ٹکڑوں میں کاٹ لیں اس کے بعد پتیلی میں تیل کو گرم کر یں اوریہ تمام اجزاء ایک ساتھ پتیلی میں ڈال دیں اور ساتھ میں اتنا پانی ڈال دیں جس میں یہ چیزیں خوب گل جائیں۔ جب یہ چیزیں آپ کو خوب گلی ہوئی محسوس ہوں تو اس کو خوب گھوٹیں تاکہ تمام چیزیں یکجان ہو جائیں۔ یہ ڈش تیار ہونے پر ایک گاڑھے اسٹو کی طرح لگتی ہے اور چاولوں کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ