اُردو پوائنٹ پکوان

پالک پنیر


اشیاء: پالک کے پتے 250گرام پنیر 100گرام پیاز (کدو کش کی ہوئی) 2عدد ٹماٹر(چوپ کٹے ہوئے) 2عدد ہری مرچیں(چوپ کی ہوئی) 2 عدد ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچے زیرہ چائے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ تیل 2 کھانے کا چمچہ مکھن 1 چائے کا چمچ نمک حسب ذائقہ لہسن دو چائے کے چمچ ترکیب: پالک کو دھو کر ابال لیں۔ اس کے بعد پالک کو گرائنڈ کر لیں۔ پنیر کو کدو کش کر لیں۔ تیل گرم کر یں۔ اس میں زیرہ ،نمک، ادرک، لہسن اور پیاز ڈال کر براؤن کر لیں۔ اس کے بعد ٹماٹر، ہری مرچ ،نمک، لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر پکائیں۔ گریوی گاڑھی ہو جائے تو پالک شامل کر دیں۔ اچھی طرح پک جائے تو پنیر ڈال کر 3۔2منٹ مزید پکائیں۔ اس کے بعد چولہے سے اتار لیں۔ سرو کرتے وقت مکھن ڈال کر سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ