اُردو پوائنٹ پکوان

پالک اِڈلی


اجزاء: دہی ایک کپ سوجی 250گرام پالک ایک گٹھی سوڈا (بائی کا ربونیٹ) چائے کا چمچ نمک چٹکی بھر ادرک اور ہری مرچ کی پیسٹ ایک چائے کا چمچ خالص تیل دو چائے کے چمچ پنیر (کدو کش کی ہوئی) کپ ترکیب: دہی کو پھینٹ کر اس میں سوجی ڈال کر ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ پالک کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر گانٹھیں الگ کر دیں ، پھر اچھی طرح خشک کر کے پتے صفائی سے کاٹ لیں۔ پالک میں سوڈا اور نمک ملائیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس کے بعد پالک سوجی (دہی سمیت )اور ادرک ،ہری مرچ کی پیسٹ میں ملا لیں او رتیل بھی ڈال دیں۔ اِڈلی کے سانچوں کو تھوڑا ساتیل لگا کر سارا آمیزہ ڈال دیں۔ دس منٹ تک سٹیم دیں اور پھر کدو کش کی ہوئی پنیر پر ڈال کر پیش کر یں۔ پنیر کو تھوڑا سا چاٹ مصالحہ ڈال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پالک جلدی پک جاتی ہے اور یہ آکسلیک ایسڈ کا اہم ذریعہ ہے۔ یہ انسانی بدن کو ٹھنڈک پہنچاتی اور غذائی اجزاء سے بھر پور ہوتی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ