اُردو پوائنٹ پکوان

پالک کی دال


ارہر دال صاف کریں اور دھوئیں
15 تا 20 منٹ تک ارہر دال پانی میں بھگو دیں
نچوڑنے کے بعد ادرک، سبز مرچیں، ہلدی، نمک اور 1 کپ پانی شامل کریں
15 تا 20 منٹ تک پریشر ککر میں پکائیں
اس دوران درمیانی آنچ رکھیں
اس وقت تک پکائیں حتیٰ کہ دال پک (گل) جائے
ڈھکن کھولنے سے قبل بھاپ خارج کر دیں
پھینٹیں حتیٰ کہ دال بخوبی کچلی جائے
ایک جانب رکھ دیں
تڑکہ لگانے کے لیے ایک پین میں آئل گرم کریں
آئل میں تیز پات / تیج پات، لونگ، سرخ مرچیں، زیرہ اور ہینگ شامل کریں
زیرہ جب چٹخنے لگے تب پالک شامل کریں
2 منٹ تک بھونیں
اسے دال میں شامل کریں
5 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں
دھنیا کے ساتھ گارنش کریں
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ