اُردو پوائنٹ پکوان

روٹی مکئی/ جوار


اشیاء: مکئی/جوار کا آٹا کلو گندم کا آٹا 100گرام دودھ حسب ضرورت گھی 250ملی لیٹر یا حسب ضرورت چینی/شکر کلو یا حسب پسند ترکیب: مکئی/جوار اور گندم کا آٹام لا کر رکھ لیجئے۔ حسب پسند چینی/شکر کی چاشنی تیار کر لیجئے اور اس چاشنی سے دودھ سمیت یا اس کے بغیر مکئی/جوار کا آٹا ایک ایک روٹی کے لئے ہتھیلی سے مل مل کر گوندھ کر روٹی پکائیے۔آٹا نہ زیادہ سخت ہو اور نہ زیادہ نرم۔ آٹا ٹھیک طرح ہتھیلی سے ملنا ضروری ہے۔ ورنہ روٹی ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ ایک ایک روٹی کا آٹا گوندھ کر اور روٹی بیل کر گرم سیدھے توے پر ڈالیے اور دونوں طرف سے سرخ ہو جائے تو نہاتے احتیاط سے اس کو توے سے اتار لیجئے۔ اوپر گھی یا مکھن لگا دیجئے۔ مکئی/ جوار کی نہایت لذیذ میٹھی روٹی تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ