اُردو پوائنٹ پکوان

روٹی مکئی/جوار(سادہ)


اشیاء: مکئی/جوار کا آٹا کلو گندم کا آٹا 100گرام دودھ حسب ضرورت گھی 250گرام یا حسب ضرورت ترکیب: مئی /جوار اور گندم کا آٹا ملا کر رکھ لیجئے۔ یہ آٹا سارا ایک دم نہیں گوندھا جاتا بلکہ ایک ایک روٹی کا آٹا ہاتھ کی ہتھیلی سے مل مل کر گوندھا جاتا ہے۔ یہ آٹا دودھ سے گوندھا جائے تو زیادہ اچھا ہے ورنہ پانی سے بھی گوندھا جا سکتا ہے البتہ دودھ یا پانی گرم ہونا چاہیے اور آٹا نہ زیادہ سخت ہونا چاہیے اور نہ زیادہ نرم۔ اگر آٹا ٹھیک طرح ہتھیلی سے نہ ملا جائے تو روٹی کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ بہر حال آٹا گوندھ کر اور روٹی بیل کر گرم سیدھے توے پر ڈال دیجئے اور دونوں طرف گھی لگائیے۔روٹی دونوں طرف سے سرخ ہو جائے تو نہایت احتیاط سے اسے توے سے اتار لیجئے۔ اوپر گھی یا مکھن لگا دیجئے۔ نہایت لذیذ مکئی/ جوار کی روٹی تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ