اُردو پوائنٹ پکوان

روٹی روغنی


اشیاء: آٹا کلو میدہ کلو دودھ لیٹر گھی حسب ضرورت نمک حسب پسند و ذائقہ ترکیب: آٹے اور میدے کو ملا کر اس میں 250ملی لیٹر گھی شامل کر لیجئے۔اب اس آٹے میں دودھ ڈال کر اور نمک شامل کر کے اچھی طرح گوندھ لیجئے یہ احتیاط رہے کہ آٹا زیادہ سخت نہیں ہونا چاہیے۔آٹا گندھنے کے بعد اسے ایک گھنٹے کے لئے پڑا رہنے دیجئے۔اب توے کو اچھی طرح گرم کیجئے اور پیڑے بنا کر اور روٹی بیل کر توے پر ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر کے بعد روٹی کو پلٹ دیجئے۔ دونوں طرف سے سینک کر اتار لیجئے اوپر گھی یا مکھن لگا دیجئے۔ نہایت لذیذ روغنی روٹی تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ