اُردو پوائنٹ پکوان

پراٹھے میٹھے سادہ


اشیاء: آٹا / میدہ کلو گھی 250ملی لیٹر چینی / شکر کلو نمک حسب پسند ترکیب: آٹے میں تھوڑا سا نمک ملا کر اور پانی ڈال کر گوندھ لیجئے اور ایک گھنٹے تک پڑا رہنے دیجئے۔ آٹے میں سے ایک پیڑا لے کر اس کے دو چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیے اور ہاتھ کی ہتھیلیوں اور انگلیوں کی مدد سے انہیں تھوڑا سا بیل لیجئے۔ اب ایک پیڑا بیل کر رکھئے اور اس پر چینی /شکر کی تہہ بچھا کر دوسرا بیلا ہوا پیڑا اس کے اوپر رکھ دیجئے اور کناروں کو اچھی طرح دبا دیجئے تاکہ چینی/ شکر باہر نہ نکل سکے۔ اس کو روٹی کی طرح بڑا کر کے گرم توے پر ڈالیے اور دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہونے پر اتار لیجئے۔ اوپر گھی یا مکھن لگا کر تناول فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ