اُردو پوائنٹ پکوان

دھان ساگ


سب سے پہلے گوشت کے ٹکڑوں کو دھو لیں
پھر دالوں کو چن کر پانی میں بھگو دیں
پھر سبزی کو چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں
پیاز کو باریک کاٹ لیں
اسی طرح ہرا دھنیا، پو دینہ، میتھی کو بھی باریک کاٹ لیں اور لہسن، ادرک اور اگر ضرورت ہو تو ثابت لال مرچ کو اچھی طرح پیس لیں
دیگچی میں تمام دالیں، پو دینہ، ہرا دھنیا، پیاز، نمک ، ہلدی ، گوشت اور ٹماٹر کے سوا تمام سبزیاں ڈال دیں اور دس پیالی پانی کے ڈال کے ہلکی آگ پر پکائیں
جب صرف دالیں گل جائیں تو سالن میں ٹماٹر، لہسن اور ادرک ڈال دیں
جب گوشت گل جائے تو حسب ضرورت کالی مرچ کے ساتھ سفید زیرہ، سوکھا دھنیا، دار چینی، لال مرچ پسی ہوئی ڈال دیں اور خوب اچھی طرح ہلائیں
یہاں تک کہ دالیں یک جان ہو جائیں
پھر اس میں گھی ڈال کر گاڑھی یا پتلی دال کے مطابق پانی ڈال کر ہلکی آگ پر پکائیں
چند منٹ بعد اتارلیں اور گرم مصالحہ دار چاولوں کے ساتھ کھائیں
چھ افراد کے لئے کافی ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ