اُردو پوائنٹ پکوان

شیرمال


اشیاء: میدہ کلو گھی 250ملی لیٹر دودھ لیٹر خشخاش ایک بڑا چمچہ خمیر پانچ گرام نمک حسب پسند ترکیب: دودھ کو ابال لیجئے ۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں نمک اور خمیر شامل کر لیجئے اور اس دودھ سے میدے کو اچھی طرح گوندھیے ساتھ ساتھ گھی بھی ملاتے جائیے اور گوندھتے جائیے۔ جب باکل ملائم ہو جائے تو آدھے گھنٹے تک پڑا رہنے دیجئے تاکہ خمیر اچھی طرح اُٹھ آئے۔ آدھے گھنٹے بعد گندھے ہوئے میدے کے حسب پسند پیڑے بنا کر رکھ لیجئے اور بیل کر انڈے کی شکل کی روٹی تیار کر لیجئے۔ اس پر خشخاش چھڑک دیجئے اور اس پر انگلیوں سے نان کی طرح نشان لگا دیجئے۔ اور پھر اوون (تنور)میں لگا دیجئے۔ شیر مال کا رنگ بادامی ہو جائے تو دودھ کا چھینٹا دے کر اتار لیجئے۔ گھر میں اوون (تنور)موجود نہ ہو تو بازار سے تنور میں لگوا لینا چاہیے۔ نوٹ: توے پر نہیں پکانا چاہیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ