اُردو پوائنٹ پکوان

پوری پراٹھا


پراٹھے کی ڈو بنانے کے لیے ایک پیالے میں چار کپ میدہ اور آدھا چائے کا چمچ نمک چھان لیں۔
پھر اسے حسب ضرورت پانی کے ساتھ درمیانہ نرم گوندھ لیں۔
اس پر ایک کھانے کا چمچ گھی لگائیں اور گیلے کپڑے سے ڈھک کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
اس کے بعد آٹھ پیڑے بنائیں۔
ہر پیڑے کو بیل کر تیار پیسٹ لگائیں اور دوبارہ سے بیڑا بنالیں۔
اب ہر پیڑے پر تھوڑا سا گھی لگائیں اور ڈھک کر 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں۔
ہر پیڑے کا باریک پراٹھا بنا کر درمیان میں سوراخ کردیں کہ اس میں ہوا نہ بھرے
آخر میں اسے ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ وہ گولڈن براؤن اور کرسپی ہوجائیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ