اُردو پوائنٹ پکوان

سبزی بھرے رولز


پیاز کو باریک کاٹ لیں
مرچوں کو آدھا کر کے بیج اور سفید حصہ نکال دیں اور ان کو لمبائی کے رخ پر باریک کاٹ لیں
پیاز اور کٹی ہوئی مرچوں کو ایک پیالے میں اکٹھا کر یں اور اس میں لہسن مکس کر یں
مشروم کاٹ کر مرچوں کے آمیزہ میں شامل کر یں
تیل اور پسی ہوئی مرچوں کو ایک پیالی میں یکجا کر یں اور ان کو سبزیوں کے اوپر ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں
فرائینگ پین کو آگ پر رکھ کر اچھی طرح گرم کر یں اور اس میں سبزیوں کو 5سے6منٹ تک فرائی کر یں یہاں تک کہ مشروم اور مرچیں نرم ہو جائیں
نمک اور مرچ چھڑکیں۔ پیاز، سبز مرچ کو پیس کر پیسٹ بنالیں اس میں لیموں کا عرق ملائیں
سبزیوں کا تھوڑا تھوڑا مکسچر ہر ایک روٹی میں ڈالیں اور اسکو رول کر یں پھر انہیں تیار شدہ چٹنی کے ساتھ سرو کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ