اُردو پوائنٹ پکوان

آلو اور مٹر کے رول


پہلے آلو ابال لیں اور اس کے بعد انہیں اچھی طرح چھیل لیں
ان میں نمک، سرخ مرچیں اور کالی مرچیں ملائیں
مٹر کے دانے علیحدہ برتن میں اتنی دیر تک پکائیں کہ وہ گل جائیں اور جب وہ گل جائیں تو انہیں بھی نمک، کالی مرچ ملا کر اچھی طرح مل لیں
اب پسے ہوئے آلوؤں کے دو یا تین انچ لمبے رول بنائیں اور ان کے درمیان پسے ہوئے مٹر رکھتے جائیں
اس کے بعد رول کے کنارے ملا کر انہیں بند رول کی شکل دے دیں
اب انہیں ڈبل روٹی کا چورا لگائیں
پھر پھینٹے ہوئے انڈوں میں انہیں ڈبو کر ہلکی آنچ پر تلیں
جب وہ سرخی مائل ہو جائیں تونکال لیں
یہ ڈش کھانے کے علاوہ چائے کے ساتھ بھی استعمال ہو سکتی ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ