اُردو پوائنٹ پکوان

گوشت کے رول


گوشت کے ٹکڑے کوکاٹنے سے خوب گودیں اور اس کو کھینچ کر ایک سا مربع شکل میں بنالیں
اب 2 چمچے تیل گرم کر کے اس میں دار چینی، کالی مرچ، نمک، سرخ مرچ ملا کر گوشت کے اوپر مل دیں
مٹر ابال کر تھوڑا سا نمک اور تیل ڈال کر مسل لیں
آلو بھی ابال کر میش کر لیں
گوشت کے مصالحہ لگے ٹکڑے پر مٹر، آلو اور ٹماٹر کیچپ پھیلا دیں اور پھر خوب دبا کر گوشت کارول بنالیں
رول کوتقریباََ ایک گھنٹہ فریز ر میں رکھیں تاکہ سخت ہو جائے
اب نکال کر تیز چھری سے آدھا انچ موٹے ٹکڑے کاٹ لیں
تیل گرم کریں انڈا اور ڈبل روٹی کا چورا لگا کر گرم تیل میں سرخ کرلیں
ہلکی آنچ میں پکائیں اور زیادہ چمچہ نہ چلائیں
نہایت لذیذ رول تیار ہیں
ہری چٹنی کے ساتھ سرو کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ