اُردو پوائنٹ پکوان

پام فرنٹ تلی ہوئی


اشیاء: مچھلی آدھا کلو لہسن ایک پوتھی سرکہ آدھا پاؤ ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت ادرک آدھا چھٹانک نمک، مرچ حسب ضرورت انڈے دو عدد گھی حسب ضرورت ترکیب: مچھلی کے برابر کے حسب ضرورت ٹکڑے کر کے انہیں آدھے پونے گھنٹے تک سرکہ میں بھگو دیں۔پھر ان پر ادرک، نمک اور مرچ پیس کر ملا دیں اور بیس منٹ کے بعد انڈوں کی پھینٹی ہوئی زردی اور سفیدی میں ڈبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگا لگا کر تل لیں۔ گرم گرم پیش کر یں۔ ساتھ میں ہری مرچ، ادرک ، ہرا دھنیا اور لیموں بھی رکھیں۔ مزہ دوبالا ہوجائے گا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ