اُردو پوائنٹ پکوان

کھجور والے فش فلیٹس


فش فلٹس کو دھو کر خشک کر لیں
نمک، شکر، سویا سوس، کارن فلور لگا کر گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں
سلاد کے پتے دھو کر الگ رکھ دیں
سرخ کھجور کے ٹکڑے، مشرومز، رائی، میش کی ہوئی خوبانی اور ادرک کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں
میرینیٹ کئے ہوئے فش فلٹس بھی شامل کرلیں
اسٹیمنگ ریک کی تہہ میں سلاد کے پتے بچھائیں
اب ان پتوں کے اوپر تیار شدہ مکسچر بمعہ مچھلی ڈال دیں
اس کے اوپر چوپ کی ہوئی گاجر، ہری پیاز اور شملہ مرچیں رکھ کر تیل چھڑک دیں
تیز آنچ پر 5 منٹ کے لئے بھاپ میں پکائیں
مزیدار کھجور والے فش فلٹس تیار ہیں
گارنش کر کے گرم گرم پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ