اُردو پوائنٹ پکوان

کھجور کی پڈنگ


اشیاء: کھجور خشک دو پیالی دودھ چار پیالی چینی 4/3پیالی مکھن کھانے کا ایک چمچہ کیک کے ٹکڑے دو پیالی نمک چائے کا چوتھائی چمچہ انڈے تین عدد کارن فلور کھانے کا ایک چمچہ ونیلا ایسنس کھانے کا آدھا چمچہ ترکیب: خشک کھجوریں رات کو دو پیالی پانی میں بھگو دیجئے۔ صبح کو ان کی گٹھلیاں نکال لیجئے اور ان کے ٹکڑے کر کے انہیں پڈنگ کے سانچے میں رکھئے۔کیک کے ٹکڑوں کو آدھے گھنٹے کے لئے دودھ میں بھگو دیجئے۔چینی ، مکھن، نمک اور انڈے ملا کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیجئے پھر اسے کیک اور دودھ کے آمیزے میں شامل کر کے اور اچھی طرح پھینٹ کر کھجوروں کے اوپر ڈال دیجئے اور سانچے کا منہ بند کر دیجئے۔ایک چوڑے منہ والی پتیلی میں انتا پانی ڈالیے کہ سانچے کا برتن آدھا پانی کے اندر اور آدھا پانی کے باہر رہے۔ پتیلی کاڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے۔20منٹ تک پکانے کے بعد سانچے کا منہ ذرا ساکھول کر سلائی یا تنکاڈال کر دیکھئے۔تنکا یا سلائی صاف باہر آجائے تو پڈنگ تیار ہے ورنہ مزید پکائیے۔ جم جائے ، تو اتار لیجئے اور ٹھنڈی ہونے دیجئے۔کارن فلور1پیالی میں حل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیے۔ جب گاڑھا ہو جائے تو اتار کر پڈنگ کے اوپر ڈال دیجئے۔ ٹھنڈی ہو جائے تو شوق فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ