اُردو پوائنٹ پکوان

کھجور اور چنے کی دال کا حلوہ


اشیاء: تازہ کھجور کلو دودھ دو لیٹر بالائی 250گرام چینی 750گرام چنے کی دال 250گرام گھی ملی لیٹر کیوڑا دو چمچے پستہ ایک چمچی بادام کی گری 50گرام سبز الائچی 8عدد لونگ دو عدد ترکیب: چنے کی دال کو چن کر دھو لیجئے اور پانی میں دو گھنٹے کے لئے بھگو دیجئے۔ پھر اس کو دودھ میں ابال لیجئے۔ دانہ گل جائے تو اتار لیجئے اور دودھ میں سے نکال کر باریک پیس لیجئے۔ کھجوروں کو دھو لیجئے اور گٹھلی نکال دیجئے اور کھجوروں کو ہاتھوں سے یا چمچے سے کچل کر پسی ہوئی دال میں ملا لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں گھی کڑ کڑائیے۔ سبز الائچی کے دانے اور لونگیں پیس کر بھون لیجئے۔ پھر کھجور میں چنے کی دال (ملی ہوئی)ڈال کر بھونئے ۔ جس دودھ میں دال ابالی تھی اس میں چینی ڈالیے اور بالائی بھی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ پھر اسے بھنی ہوئی دال اور کھجوروں میں ڈال کر چمچہ چلاتے جائیے۔ آہستہ آہستہ پکنے دیجئے۔ دودھ خشک ہو جائے، حلوہ گھی چھوڑ دے ۔ شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے اور بھننے کی خوشبو آنے لگے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ ایک پلیٹ میں حلوہ نکالیے، اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ اوپر بادام اور پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ