اُردو پوائنٹ پکوان

حلوہ کھجور


اشیاء: کھجور آدھا کلو دودھ ایک کلو سبز الائچی 8عدد چینی ایک پاؤ دال چنا ایک پاؤ کیوڑہ چھ چمچ ترکیب: کھجور یں اچھی طرح دھو لیں۔ ان کی گٹھلیاں نکال دیں۔ دال چنا صاف کر کے دھو لیں۔ دودھ گرم کر یں اور دال چنا ڈال کر پکائیں۔ دال چنا گل جائے تو اتار کر باریک پیس لیں۔ کھجوروں کو بھی پیس کر ملا دیں۔ کڑاہی میں گھی گرم کر یں اور دال، کھجور کا آمیزہ ڈال کر بھونیں۔ 5منٹ بعد چینی ڈال دیں۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے تو میوہ جات (بادام ، کشمش، پستہ ) اور کیوڑہ ڈال کر اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ