اُردو پوائنٹ پکوان

چھوارے اور ناریل کے کیک


چھ انچ کے گول ٹین میں چکنائی لگائیں اور پھر اس پر چکنائی جذب نہ کرنے والا کا غذ لگائیں
میدہ کو ایک پیالہ میں چھانیں
ناریل میں ملائیں۔ چھواروں کو کچلیں اور میدہ میں ملائیں
مارجرین کے ٹکڑے کاٹیں اور خشک اشیاء میں انگلیوں سے ملائیں کہ وہ روٹی کے رنگ کا ہو جائے
شکر ملائیں
سیب کو چھیلیں اور کاٹیں اور آدھے سیب کو کاٹ کر مکسچر میں ملائیں
انڈوں کو پھینٹیں اور مکسچر میں ملائیں
باقی آدھے سیب کو کاٹیں اور مکسچر میں قاشوں کو سجائیں
پون گھنٹے تک ہلکی آنچ کے تنور میں پکائیں
کئی روز کے اندر کھالیں
چھواروں کی بجائے کشمش ہو سکتے ہیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ