اُردو پوائنٹ پکوان

رس گلے


اجزاء: نیبو (ایک عدد رس نکال لیں) سوجی تین چائے کی چمچے شکر چارپیالی حسب ذائقہ گلاب کا عرق ایک چائے کاچمچہ ترکیب؛ دودھ میں نیبو کا رس ڈال دیں اور ابال لیجئے ۔ جب دودھ پھٹ جائے اور پانی الگ ہوجائے تو کپڑے میں چھان لیجئے اور ہاتھ سے پوٹلی کو دباکر پانی اچھی طرح نکال لیجئے اب سوجی کو پھٹے ہوئے دودھ میں اچھی طرح سے ملا لیجئے اور بارہ حصے کر لیجئے شکر کو پانی میں گھول کر آگ پر پکائیے یہاں تک کہ شیرہ ہی سے تار چھوٹنے لگے ۔ پھر اس کی آدھی مقدار علیحدہ نکال لیجئے ۔باقی کو پانی میں شامل کر لیجئے تاکہ بہت گاڑھا نہ ہوجائے پھر اس میں آہستہ آہستہ رس گلے ڈالتے جائیں ۔اور اتنا پکائیں کہ رس گلے شیرے میں پڑے رہیں ۔پھر انہیں سوراخ والی کنگیر کی مدد سے نکا ل کرشیرے میں ڈال دیجئے جو علیحدہ رکھا ہوا ہے جب ٹھنڈا ہو جائے تو گلاب کا عرق چھڑک دیجئے ۔اب ان رس گلوں کو تھال میں سجالیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ