اُردو پوائنٹ پکوان

رس گلے


اجزاء: گھی ایک سو پچیس گرام بیسن سات سو پچھترگرام پنیر ایک کلو دودھ حسب ضرورت ترکیب: دیگچی میں دووھ ڈال کر چولہے پر چڑھادیں ۔پکنے لگے تو ایک لیموں کا رس یا ٹاٹرک ایسڈکی ایک ہلکی سے چٹکی ڈال دیں ۔کچھ دیر پکنے دیں ۔جب دودھ پھٹ جائے تو اتارلیں ۔اب اس کو باریک ململ کے کپڑے میں ڈال کر لٹکائیں تاکہ تمام پانی اچھی طرح نچڑ جائے اور ٹھپہکوں کا پنیر بن جائے ۔پانی کا اچھی طرح نچڑ جانا ضروری ہے۔چاولوں کو صاف کر کے بھگو دیجئے ۔دو گھنٹے بھیگے رہیں ۔اس کے بعد نتھار کر باریک پیس لیں ۔چاولوں کے آٹے اور پنیر کو کم ازکم ایک گھنٹہ تک گوندھیں تاکہ دونوں یک جان ہو جائیں ۔اب اس کے حسب پسند چھوٹے یا بڑے گولے بنالیں ۔چینی میں دوسو پچاس گرام پانی ڈال کر پکائیں ۔چاشنی ایک تار کی تیار ہوجائے تو اس میں رس گلے چھوڑ دیں اور پکنے دیں ۔نرم ہاجائیں اور پھول جائیں تو اتار لیں۔ایک ڈونگے میں شیرہ نکال کر اس میں رس گلے ڈال کر چاندی کے ورق لگا دیں ۔ (نوٹ)آنچ ہلکی رہے اور چاشنی ایک تار سے گاڑھی نہ ہونے پائے ۔گاڑھی چاشنی رس گلوں میں وہ لذت پیدا نہیں کرتی جو ایک تار کی چاشنی کرتی ہے ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ