اُردو پوائنٹ پکوان

پنیر اور پالک کا رائتہ


اشیاء: دہی ایک پاؤ پالک ایک چھٹانک سبز مرچ ایک عدد نمک ایک ٹی سپون زیرہ بھنا اورپساہوا ایک ٹی سپون تازہ پنیر کے کیوب 10سے 20عدد میتھی چوتھائی ٹی سپون سرسوں چوتھائی ٹی سپون گھی یا تیل آدھا ٹی سپون سرخ مرچ چوتھائی ٹی سپون(پسی ہوئی) ترکیب: سب سے پہلے پالک کو دھو کر صاف کر لیں اور اسے ابال کر سبز مرچ کے ساتھ پیس لیں اورد ہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں پالک نمک اور پنیر کے ٹکڑے ملا دئیے جائیں ۔ رائتہ پر سجانے کے لئے اوپر سے چھڑ کنے کے لئے سرسوں میتھی اور سرخ مرچ کو تیل یا گھی میں سرخ کر یں اور تیا رشدہ رائتے پر بھنا اور پسا ہوا زیرہ بھی چھڑک دیا جائے۔ اس رائتہ کو فریج میں ٹھنڈا کر نے کی ضرورت نہیں ۔لیکن اگر آپ ٹھنڈا کرنا چاہیں تو بھی کوئی فرق نہ پڑے گا ۔ بہت ہی عمدہ اور لذیذ ترین رائتہ تیا رہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ