اُردو پوائنٹ پکوان

بیگن کا رائتہ


اجزاء: گھی 225گرام دہی 125گرام سفید زیرہ (بھنا ہوا پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ ہری مرچ(پسی ہوئی ) ایک عدد سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچہ بیگن (لمبے قتلے ہوئے) دوعدد نمک ایک چائے کا چمچ پودینہ ایک کھانے کا چمچہ لال مرچ (پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ ترکیب: ایک فرائی پین میں گھی گرم کر یں ۔ اس میں بیگن کے ٹکڑے درمیانی آنچ پر سرخ کر کے نکال لیں۔ دہی میں نمک، سفید ،زیرہ، لال مرچ، پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر خوب پھینٹیں ۔ اب اس میں بیگن کے قتلے ڈال دیں۔ فرائی پین میں بچے ہوئے گھی میں زیرہ ڈال کر سرخ کر یں۔ رائتے پر زیرے کا بگھار لگائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ