اُردو پوائنٹ پکوان

قیمہ سموسہ



کھانے کا تیل فرائی کرنے کے لیے
ایک پین میں کھانے کا تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کر لیں۔اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں اور اس میں قیمہ ڈال دیں۔
اب اس کو تھوڑی دیر پکا لیں رنگ تبدیل ہونے پر اس میں نمک، زیرہ، ہلدی، دھنیا، لال مرچ پاؤڈر ڈال کر ملا لیں اچھی طرح بھون لیں یہاں تک کہ قیمہ گل جائے۔
اب اس میں ہرا دھنیا، ہری مرچ، پیاز ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔
ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ میدہ لیں اس میں دوسے تین کھانے کا چمچ پانی (حسبِ ضرورت) ڈال کر ملا کر پتلا پیسٹ بنا لیں۔
اب سموسہ پٹی کو سموسہ کی طرح سے تین کونے بنا لیں اور اس میں تیار کیا ہوا قیمہ مصالحہ بھر دیں
اب سموسہ ک منہ پر میدہ پیسٹ لگا کر بند کر دیں۔
(اب آپ اس کو دو سے تین ہفتہ تک اس کو فریز کر سکتے ہیں)اب اس کو گرم تیل میں ڈال کر فرائی کر لیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ