اُردو پوائنٹ پکوان

ناریل کے کباب


اشیاء: سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچہ خشک دھنیا آدھا چائے کا چمچ تازہ ناریل چار اونس (باریک کش کر لیں) قیمہ(باریک ہونا چاہئے) ایک پاؤ لہسن(باریک پسا ہوا) ایک جوا انڈا( پھینٹ لیں) ایک عدد آٹا دو کھانے کے چمچ تیل فرائی کے لئے ترکیب: سفید زیرہ اور خشک دھنیا کو بھون لیں اور پھر باریک پیس لیں۔ ایک دھلے برتن میں قیمہ میں کھوپرا مکس کر دیں۔ اس میں پسا ہوا مصالحہ اور نمک اچھی ملائیں اور آخر میں جتنی ضرورت ہواتنا انڈا بھی ملا دیں۔ قیمہ مکسچر میں سے منا سب سائسز کے بال بنائیں اور پھر ہتھیلی سے دبا کر کباب کی شکل دے دیں۔ ان کبابوں پر ہلکا ہلکا سا آٹا چھڑک دیں ۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کر یں اور کبابوں کو احتیاط سے دونوں طرف سے اچھی طرح فرائی کر کے نکال لیں۔ تازہ لیموں کیچپ اور سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ