اُردو پوائنٹ پکوان

پالک میتھی چمن


ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں
آئل میں پنیر کے مکعب (Cubes) ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ ان کے کنارے سنہری براؤن رنگت اختیار کر جائیں
نچوڑ لیں
نچوڑنے کے بعد انہیں نیم گرم پانی سے بھرے ہوئے برتن میں ڈال دیں
انہیں ایک جانب رکھ دیں
ایک پین میں سوکھی میتھی کے پتے روسٹ کریں حتیٰ کہ وہ خستہ بن جائیں
انہیں ایک جانب رکھ دیں
پالک اور تازہ میتھی کے پتے دھوئیں۔ 
انہیں اُبلتے ہوئے پانی کے ایک برتن میں 2 تا 3 منٹ تک دھوئیں
نچوڑ لیں اور ایک مکسر میں بلینڈ کریں حتیٰ کہ ہموار بن جائیں
انہیں ایک جانب رکھ دیں
ایک پین میں آئل گرم کریں
آئل میں زیرہ اور پیاز شامل کریں
اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ پیاز سنہری براؤن رنگت اختیار کر جائے
ہینگ ۔ ہلدی۔ سرخ مرچ۔ سوکھا دھنیا پاؤڈر۔ ادرک۔ سبز مرچ پیسٹ اور سوکھی میتھی کے پتے شامل کریں
دوبارہ 2 تا 3 منٹ تک فرائی کریں
نمک شامل کریں اس کے ساتھ ساتھ پنیر (پانی کے بغیر) اور پنجابی گرم مسالہ شامل کریں
2 تا 3 منٹ تک پکائیں
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں
نوٹ:
اُبالنے کے فوراً بعد پالک اور تازہ میتھی کے پتے بہتے ہوئے ٹھنڈے پانی کے نیچے رکھیں تاکہ اُن کا چمکدار سبز رنگ بحال رہ سکے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ