اُردو پوائنٹ پکوان

روٹی بیسنی


اشیاء: بیسن 250گرام آٹا 250گرام دودھ 250ملی لیٹر پیاز 100گرام مرچ سبز چار عدد دھنیا سبز تھوڑا سا پو دینہ سبز تھوڑا سا انار دانہ تھوڑا سا زیرہ سیاہ چائے کا ایک چمچہ گھی حسب ضرورت مرچ سرخ حسب پسند نمک حسب ذائقہ ترکیب: بیسن اور آٹے کو چھان کر ملا لیجئے اور اس میں نمک، مرچ سرخ مرچ، سبز، پو دینہ، انار دانہ دھنیا سبز اور پیاز پس کر اور زیرہ سیاہ ثابت ہی ملا لیجئے۔اب اس آمیزے کو دودھ ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ گوندھتے ہوئے دو چمچے کھانے والے گھی بھی شامل کر لیجئے۔ اور اس گندھے ہوئے آٹے اور بیسن کے آمیزے کو آدھ گھنٹے تک پڑا رہنے دیجئے۔ توے کو اچھی طرح گرم کیجئے اور اس پر بیسنی آٹے کی روٹی بیل کر توے پر ڈال دیجئے۔ ایک طرف سے پک جائے تو الٹ دیجئے اور گھی لگا دیجئے۔ دونوں طرف گھی لگائیے۔ روٹی جب دونوں طرف سے سرخ ہو جائے تو اتار لیجئے۔ لذیذ بیسنی روٹی تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ