اُردو پوائنٹ پکوان

قیمہ کے ہرے بھرے پراٹھے


آٹا میدہ اور سوجی کو ملالیں اس میں نمک اور دوکھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے سخت گوندھ لیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں۔
قیمے میں نمک ،ادرک لہسن ہلدی اور زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھیں جب قیمے کا اپنا پانی نکلنے لگے تو آنچ تیز کرکے بھونیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ،ہرادھنیا اور پودینہ شامل کر دیں ۔
باریک چوپ کئے ہوئے ٹماٹر اور دو پھینٹیں ہوئے انڈے ڈال کر تین سے چار منٹ بھونیں اور چولہے سے اُتار لیں ۔
گندھے ہوئے آٹے کے چار سے پانچ پیڑے بنالیں اور ایک انڈا پھینٹ کررکھ لیں ہر پیڑے کو چوکور بیل کر درمیان میں قیمہ رکھے اور چاروں طرف سے اٹا اکر انڈا لگا کر بند کردیں ۔
خشک آٹا چھڑک کر ہلکا سا بیلیں اور گرم توے پر کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے سنہراسینک لیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ