اُردو پوائنٹ پکوان

گیہوں کی روغنی روٹی


اشیاء: آٹا ایک کلو گھی آدھا پاؤ دہی ایک پاؤ دودھ ایک پاؤ نمک چھ ماشے ترکیب: آٹے میں آٹھ تولہ گھی دے کر اسے خوب متھ لیجئے۔ پھر اس میں گرم پانی ڈال کر ہلکی ہلکی مکیاں دے کو خوب گوندھیے اور اس میں نمک ملا دیجئے۔ آدھے گھنٹے تک آٹے کو اسی طرح پڑا رہنے دیجئے پھر اس میں باقی گھی مالا کر اس کے پیڑے بنا لیجئے اور پیٹروں کو گھڑ کر روٹیاں بنا لیجئے مگر انہیں پکانے کے لئے استعمال نہ کیجئے بلکہ انہیں دوطباقوں کے درمیان رکھ کر ان پر دہی مل کر کوئلے کی آگ پر پکائیے۔ اگر تل کر روٹی پسند آتی ہے تو آٹے میں گوندھنے کے دوران تل ملا دیجئے۔ پھلکا بھی اسی قاعدے سے پکایا جاتا ہے۔ مگر اسکا پیڑا ہلکارکھا جاتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ