اُردو پوائنٹ پکوان

بیسن کا مصالحہ دار پراٹھہ


اشیاء: بیسن آدھا کلو سونف ، زیرہ، اجوائن حسب ضرورت ہری مرچیں تین عدد گیہو ں کا آٹا آدھا پاؤ پیاز دو پوٹیاں نمک حسب ذائقہ ترکیب: پہلے بیسن کو تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گوندھئیے۔ اس طرح اس میں پھٹکی پڑنے کا امکان نہیں رہے گا۔ پھر اس میں آٹاملا دیجئے اور دونوں قسم کے آٹوں کو خوب گوندھ کر یکجان کر لیجئے۔ پھر پیڑے کاٹئے اور روٹیاں پکا لیجئے۔ ان پر توے سے گھی ملئے۔ موسم سرما میں ان پر گھی کا ڈال رکھ کر پگھلا کر کھایا جاتا ہے۔ اکثر اس پراٹھے کے ساتھ آم کا چار بھی ہوتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ