اُردو پوائنٹ پکوان

مرغ قصوری میتھی


موٹے پیندے کی دیگچی میں گھی گرم کر یں
لونگ اور الائچی ڈال کر انہیں فرائی کر یں حتیٰ کہ کڑ کڑانے لگیں
پیاز ڈال کر تھوڑی دیر ہلائیں
پھر لہسن، ادرک اور سبز مرچ ڈال کر مزید 30سیکنڈ تک ہلائیں تاکہ تمام اجزاء اچھی طرح گھی میں شامل ہو جائیں
پانی کا ایک کپ ڈال کر گرم کر یں تاوقتیکہ پانی ابلنے لگے
پانی کو خشک ہونے دیں
اس کے بعد میتھی ڈال دیں
نصف کپ پانی ڈال کر اسے بھی خشک ہونے دیں
اس کے بعد تمام اجزاء کو بھونتی رہیں تاکہ سنہرے ہو جائیں
اب گوشت میں دہی، سرخ مرچ، ہلدی اور نمک ڈال دیں اور ہلائیں تاکہ وہی سالن میں تحلیل ہو جائے
اب ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر پکائیں حتیٰ کہ گوشت نرم ہو جائے اور گھی اوپر آجائے
مرغ قصوری میتھی تیار ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ