اُردو پوائنٹ پکوان

میتھی کی مسّی روٹی


تمام اجزائے ترکیبی باہم یکجا کریں
معقول مقدار میں گرم پانی استعمال کرتے ہوئے انہیں مضبوط اور مستحکم آٹے کی شکل میں گوندھ لیں
گوندھے ہوئے آٹے کو 12 مساوی حصوں میں تقسیم کریں
ہر ایک حصے کو 125 ملی میٹر (5 انچ) قطر کے حامل ایک پتلے دائرے کی شکل دیں اور اس مقصد کے لیے گندم کا آٹا (خشکا) استعمال کریں
تھوڑے سے گھی کے ہمراہ ایک توا پر پکائیں حتیٰ کہ دونوں سائیڈیں سنہری براؤن رنگت کی حامل بن جائیں
مکھن کے ہمراہ گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں 
پریشر کُکر میں پکانے کا طریقہ:
ایک پریشر کُکر کو ہلکے پھلکے انداز میں آئل کے ساتھ چکنا کریں
پریشر ککر کا ڈھکنا ہٹا دیں
پریشر کُکر کو الٹا کر کے گرم کریں
ہر ایک روٹی کو لیں۔۔ ایک سائیڈ پر تھوڑا سا پانی لگائیں اور گیلی سائیڈ کو پریشر کُکر کی اندرونی سائیڈ کے ساتھ چپکا دیں
پریشر کُکر کو الٹا کر کے براہِ راست شعلے پر رکھیں اور اس وقت تک پکائیں حتیٰ کہ دونوں سائیڈیں سنہری براؤن رنگت کی حامل بن جائیں
آپ ایک وقت میں پریشر کُکر کی دیواروں کے ساتھ 3 تا 4 روٹیاں چپکا سکتے ہیں
پریشر ککر سے نکال لیں
مکھن لگائیں
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ