اُردو پوائنٹ پکوان

دال مکھنی یا مادی دال


سالم ارد اور رجما (Rajma) کو صاف کریں اور دھوئیں
انہیں رات بھر بھگوئے رکھیں
نچوڑ لیں
2 کپ پانی اور نمک شامل کریں
20 تا 25 منٹ تک پریشر ککر میں پکائیں حتیٰ کہ دالیں ضرورت سے زائد پک جائیں
ڈھکن کھولنے سے قبل بھاپ کو نکل جانے دیں
پھینٹیں حتیٰ کہ دالیں تقریباً کچلی جائیں
ایک جانب رکھ دیں
برائے ٹمپرنگ (Tempering)  یعنی تڑکہ لگانے کے لیے ایک گہرے پین میں مکھن گرم کریں
مکھن میں زیرہ شامل کریں
زیرہ جب چٹخنے لگے تب اس میں سبز مرچیں۔ الائچی۔ لونگ۔ دار چینی۔ پیاز اور ادرک۔ لہسن پیسٹ شامل کریں
بھونیں حتیٰ کہ پیاز سنہری براؤن رنگت کے حامل بن جائیں
پسی ہوئی سرخ مرچ۔ پسی ہوئی ہلدی۔ اور ٹماٹر کا گودا شامل کریں
درمیانی آنچ پر پکائیں حتیٰ کہ آئل مکسچر سے علیحدہ ہو جائے
دال۔ کپ پانی اور نمک (بشرطیکہ ضرورت محسوس ہو) شامل کریں
10 تا 15 منٹ تک اُبلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں۔
کریم شامل کریں
بخوبی مکس کریں
مزید 2 تا 3 منٹ تک اُبلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں
دھنیا اور مکھن کے ساتھ گارنش کریں
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ