اُردو پوائنٹ پکوان
شریفے کی برفی
اجزاء:
شریفے کا گو دا ایک کلو
بادام کی گریاں 250گرام
پستہ 150گرام
گھی 250گرام
چینی 250گرام
زعفران 3گرام
چھوٹی الائچی 6گرام دانا
عرق گلاب حسب ذائقہ
چاندی کے ورق حسب ذائقہ
ترکیب:
شریفے کے گودے کو اچھی طرح ملیں ۔بادا م پستے کا چھلکا اتار کر انہیں باریک پیس لیں ۔پھر شریفے کے گودے میں ملاکر کسی قلعی دار برتن میں گھی کی تین تاروالی چاشنی بنا کر اس میں شریفے کا گودا ڈال کرا چھی طرح گھوٹیں ۔جب گولیاں بندھنے لگیں تو زعفران اورالائچی کو عر ق گلاب میں گھو ٹ کر گودے میں ملادیں ۔تین چارقطرے گلاب کا عطر چھڑک کر کسی تھالی کو گھی سے چپڑکر اس میں انڈیل کر جمادیں اور چاندی کے ورق چپکا کر سخت ہونے پر ٹکڑے کاٹ لیں بہت مناسب ہوگا کہ اس برفی کے چوکور ٹکڑے کاٹے جائیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے