اُردو پوائنٹ پکوان

پیڑہ سادہ


ترکیب: چار سیر دودھ لے کر اس کو آ گ پر رکھ کر جوش دیں ۔ اور کھر پی سے ہلا تے جائیں ۔جب دودھ گاڑھا ہوکر ایک سیر رہ جائے ۔اس میں ایک سیر چینی اور ۲ ماشے کیسر ملاکر اس کو اتنا گھوٹیں کہ مرکب بند ھ جائے ۔پھر اس کے بڑے بنالئے جائیں۔ سادہ پیڑے (۲) کھویا تازہ ایک سیر گھی آدھ پاؤ چینی اڑھائی گنایا تین گنا ترکیب: ایک سیر کھویا لے کر آدھ پاؤ گھی میں ہلکی ہلکی آگ پر خوب بھون لیں ۔ جب اس کا رنگ بادامی ہوجائے تو اس میں چینی شامل کر دیں ۔اور مادے کو یکجان کر دیں ۔پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں ۔ نوٹ اگر کھوئے کو بھونے بغیر پیڑے بنائیں گے تو وہ اتنا ذائقہ نہیں دیں گے ۔اور بہت جلد خراب ہوجائیں گے ۔اس بات کا خاص خیال رکھیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ