اُردو پوائنٹ پکوان

دل پسند برفی


اجزاء: کھویا دوکلو چینی تین کلو گھی 250گرام زعفران حسب ضرورت روح گلاب یا روح کیوڑا حسب ضرورت الائچی حسب ضرورت ورق حسب ضرورت طریقہ: ۱۔ چینی کی تین تار والی چاشنی تیار کرو ۲۔ روح گلاب میں یا رو ح کیوڑہ میں زعفران ملا کر اچھی طرح مل کر کے چاشنی میں ملایں اور اپنی سفید کا رنگ بنا لو ۔ ۳۔ کھوئے کو گھی میں بھون کر ہلکی بادا می رنگت کا بن کر آگ سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ ۴۔ چاشنی کو بھنے ہوئے کھوئے میں ملا کر گھوٹ لیں جب مرکب گاڑھا ہو کر جمنے لگے اسے کسی تھالی میں پھیلا دیں ۔ ۵۔ پانچ چھ گھنٹے بعد اس پر الا ئچی کے دانے پیس کر چھڑک دیں اور حسب پسند برفی کاٹ کر ان پر چاندی کے ورق لگا کر سجا کر رکھیں چاندی کے ورق کے بجائے پستے کی افشاں بھی چھڑکی جاسکتی ہے ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ