اُردو پوائنٹ پکوان

ویجی اینڈ بیف (سٹرفرائی)


پیالے میں سویا سوس، بیف سٹاک، لہسن، ادرک اور کینو کے چھلکے اکٹھے کر کے مکس کر یں اور ایک طرف رکھ دیں
نان سٹک کڑاہی یا فرائینگ پین میں تیل ڈال کر تیز آنچ پر گرم کریں
بیف ڈالیں اور 3 منٹ تک سٹر فرائی کر یں تاکہ گلابی ہو جائے
پھر کفگیر سے اس کو پلیٹ میں نکال لیں
کڑاہی میں کشمیری مرچ، سبز پیاز، گاجر یں اورمشروم ڈالیں اور ساتھ ہی سویا سوس اور بیف سٹاک کا آمیزہ ڈالیں اور 4 منٹ تک سبزیوں کو ان کے گلنے تک سٹر فرائی کریں
سبزیوں کو بیف میں شامل کر یں اور دو منٹ کے لئے مزید بھونیں
پھر اسے سرونگ پلیٹ میں ڈالیں اور چاول یا چائنیزنوڈلز کے ساتھ کھائیں
نوٹ:
بہتر یہی ہے کہ بیف کو پہلے گلا لیا جائے اور اس کا سٹاک محفوظ کر لیں لیکن گوشت کو زیادہ نہ گلائیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ