اُردو پوائنٹ پکوان

خرفے کا ساگ اور گوشت


خرفے کے ساگ کی پتیاں چن لیں
نرم ڈنڈیاں ساتھ رہنے دیں
ساگ کو دھو کر درمیانہ آنچ پر پانی میں گلا لیں اور بعد میں چھلنے میں ڈال کر پانی نکال لیں
جب ساگ ٹھنڈا ہو جائے تو اسے ہلکا ہلکا ہتھیلیوں کی مدد سے نچوڑ لیں تاکہ زائد پانی نکل جائے
گوشت میں حسب ضرورت پانی، نمک اور ہلدی ڈال کر گلا لیں
پیاز باریک کتر لیں
گوشت گل جائے تو تیل ڈالیں اور ساتھ ہی پیاز ڈال کر بھون لیں
سرخ مرچ اور سوکھا دھنیا ڈال کر دو منٹ بھونیں
پھر ساگ ڈال مزید 5 سے7 منٹ تک اچھی طرح بھون لیں یا جب تک ساگ کا پانی سوکھ جائے اور آئل نظر آنے لگے
خرفے کا مزیدار ساگ تیار ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ