اُردو پوائنٹ پکوان

گوشت کا نمکین بھرتہ


آدھے گھی میں تھوڑی سی پیاز لال کرنے کے بعد اسی گھی میں گوشت کے پارچے ڈال دیجئے
چند منٹ بعد پانی، نمک اور دھنیا ڈال کر انہیں پلٹ دیجئے
پھر پانی ڈال کر گلائیے
جب پانی خشک ہو جائے اور پارچے گل جائیں تو پتیلی سے نکال کر سل پر پیس لیجئے
ادرک کوٹ کر آدھا حصہ گوشت میں ملا دیجئے
باقی آدھا حصہ گھی میں بھون لیجئے اور نکال کر الگ رکھ لیجئے
پتیلی میں گوشت ڈال کر بھونئے
پھر دہی میں باقی پیاز ملا کر پتیلی میں ڈالیے اور بھونتے رہیے
لونگ، بڑی الائچی، کالی مرچ، پیاز، ادرک، دھنیا، لال مرچ اور نمک کا مصالحہ پیسئے اور اس میں ملا دیجئے
پھر اسے آدھے گھی کا بگھار دیجئے
یہ بگھار پتیلی کو چولہے سے نیچے اتار کر دیا جائے گا
پھر دہی ڈال کر چند منٹ تک پکائیے
گوشت کا نمکین بھرتہ تیار ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ