اُردو پوائنٹ پکوان

پکوڑوں کی چاٹ دہی کے ساتھ


ایک پیالے میں دو پیالی بیسن ڈال کر ایک عدد انڈا ،ایک کھانے کا چمچہ دہی ،حسب ذائقہ نمک،چار عدد باریک کٹی ہری مرچ اور ایک چائے کا چمچہ میٹھا سوڈا ڈال کر اچھی طرح ملالیں
 اور آہستہ آہستہ پانی دال کر آمیزہ تیار کر لیں۔
ایک بڑے پیالے میں ایک کلو دہی ،دو کھانے کے چمچے چینی ،ایک کھانے کا چمچہ کارن فلار ،حسب ذائقہ نمک ایک کھانے کا چمچہ لال مرچ اور ایک چائے ایک چائے کا چمچہ چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
پھر کڑاہی میں حسب ذائقہ تیل گرم کر کے پکوڑے تَل لیں۔
 جب سارے پکوڑے تَل لیں تو ایک سرونگ باول میں دہی ڈال کر اوپر سے پکوڑے ڈال دیں۔
اس کے بعد بگھار ڈال کر چاٹ تیار کر لیں۔
مزیدار دہی اور پکوڑے کی سپیشل چاٹ افطاری کےلئے تیار ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ