اُردو پوائنٹ پکوان

دہی بڑے


اشیاء: بیسن 250گرام دہی 350ملی لیٹر پیاز ایک عدد لہسن آدھی گٹھی مرچ سبز دو عدد ادرک ایک ٹکڑا گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ زیرہ سیاہ پسا ہوا چائے کا آدھا چمچہ گھی حسب ضرورت مرچ سرخ حسب پسند نمک حسب ذائقہ ترکیب: دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیجئے اور اس میں تھوڑا سا نمک شامل کر کے الگ رکھ لیجئے۔ کسی کھلے منہ والے برتن میں بیسن ڈالیے، لہسن، پیاز، ادرک ، مرچ سبز، مرچ سرخ اور نمک پیس کر اس میں ملا لیجئے اور اسے آٹے کی طرح پانی سے نرم نرم گوندھ لیجئے اور حسب پسند بڑی یا چھوٹی ٹکیاں بنا کر رکھ لیجئے فرائی پین میں گھی گرم کر کے ان ٹکیوں کو تلئے۔ ہلکی آنچ پر جب سرخ ہو جائیں تو نکال نکال کر دہی میں ڈالتے جائیے تاکہ وہی جذب ہو جائے اور بڑے بھی نرم ہو جائیں۔ جب بڑے پھول کر نرم اور ٹھنڈے ہو جائیں تو احتیاط سے نکال لیجئے اور اوپر پسا ہوا گرم مصالحہ اور سیاہ زیرہ چھڑک کر تناول فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ