اُردو پوائنٹ پکوان

اچار پیاز


اشیاء: پیاز ڈیڑھ کلو (درمیانہ سائز) سیاہ مرچ 50 گرام سرکہ دو بوتل لہسن 25گرام سبز مرچ 18عدد نمک آدھا کلو ادرک 50 گرام پانی دو کلو ترکیب: دو میانہ سائز کے پیاز لے کراس طرح سے کاٹ لیں کہ ورقیاں الگ نہ ہو نے پائیں ۔ پھر اسے مٹی یا شیشے کے برتن میں ڈال دیا جائے اور اس کے بعد نمک چھڑک کر اس قدر پانی ڈالیں کہ تمام پیاز اس میں اچھی طرح سے ڈوب جائے۔ ایک رات تک اسے یونہی پڑا رہنے دیا جائے اور پھر پیاز کونمکین پانی سے نکال کر ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کر لیا جائے اور بوتوں میں بھر لیا جائے۔ اس کے بعد سرکہ، لہسن کتری ہوئی ادرک اور دوسرے مصالحہ جات خوب اچھی طرح سے ابال کر بوتلوں میں ڈال دئیے جائیں اور ان کے منہ اچھی طرح سے بند کر دئیے جائیں ۔ نہایت ہی ذائقے دار عمدہ ترین اچارتیار ہو گا ۔ مزے مزے سے کھانے کے ساتھ تناول فرماتے رہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ