اُردو پوائنٹ پکوان

آم کی چٹنی


اشیاء:۔ کچے آم ایک کلو چینی ایک کلو نمک، کالی مرچ ۱۲۰ گرام بڑی الایچی زیرہ لال مرچ ۶۰ گرام سرکا ۲۵۰ ملی لیٹر ترکیب:۔ آم چھیل کر اچھی طرح دھو لیں اور پھر کدو کش کر لیں اگر آپ چاہیں تو قاشیں بھی کر سکتی ہیں۔ پھر کدو کش کیے ہوئے آموں میں چینی اور نمک ملا کر ایک گھنٹہ کے لیے رکھ دیں تاکہ پانی نکل آئے اب اسے دھیمی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں پکاتے وقت مندرجہ بالا مصالحے کو ایک پولی میں باندھ کر ڈال دیں جب آم گل جائیں اور اس میں گاڑھا پن آجائے۔ تو سرکا ڈال کر پندرہ منٹ تک اور پکائیں۔ پھر مصالحے کی پوٹلی کا رس نچوڑ کر نکال لیں ٹھنڈا ہونے پر شیشے یا چینی کے برتن میں محفوظ کر لیں اور بوقت ضرورت خود بھی نوش کریں اور مہمانوں کے سامنے بھی پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ