اُردو پوائنٹ پکوان

سٹر فرائی بین کرڈ کیکڑے کے گوشت کے ساتھ


اجزاء: کیکڑے کا گوشت 200گرام گائے یا بکرے کی چربی پچاس گرام ایم ایس جی دس گرام چینی پانچ گرام ویجی ٹیبل آئل 150گرام ادرک 2.5گرام سوفٹ بین کرڈ 200گرام نمک پانچ گرام کالی مرچ 0.5گرام سرکہ حسب ذائقہ چینی پیاز سکا لئین عمدہ کاٹے ہوئے 2.5گرام سٹاک 200ملی لیٹر پانی میں تحلیل کا رن سٹارچ 50گرام ترکیب تیاری: بین کرڈ کو ایک سینٹی میٹر موٹے مستطیل ٹکڑوں میں کاٹیں۔ کسی برتن میں اُبلتے پانی میں 2یا تین منٹ بھگوئیں اور پھر نکال کر پانی نچوڑ دیں۔ پکانے کے لیے : ووک تیز آگ پر 30سکینڈ رکھیں تب 100گرام آئل اس میں ڈال کر گرم کر یں۔ پیاز ، ادرک اور چربی اس میں شامل کر دیں۔ کیکڑے کا گوشت ڈالیں اور ہلکا سٹر کر یں۔ سرکہ ،سٹاک نمک، چینی ،ایم ایس جی اس میں ڈال کر جوش دلائیں۔ بین کرڈ شامل کر کے 3منٹ پکائیں۔ کالی مرچوں کو سفوف چھڑکیں ، کارن سٹارچ اور بقایا آئل ڈال کر سٹر کر یں۔ ڈش میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ