اُردو پوائنٹ پکوان

چنے کی دال کی میٹھی پوری


اشیاء: میدہ ایک پاؤ دال چنا ایک پاؤ چینی ایک پاؤ چھوٹی الائچی پانچ عدد گھی ڈیڑھ پاؤ ترکیب: دال کو صاف کر کے پانی ڈال کر چڑھا دیں۔ الائچی تین عدد شامل کر دیں۔ جب ادھ گلی ہو جائے تو شکر کا قوام شامل کر دیں۔ قوام جذب ہو جائے تو پیس لیں۔ میدہ میں ایک چھٹانک گھی ملائیں اور نمک ڈال کر گوندھ لیں۔ پیڑے بنا کر درمیان میں میٹھی دال بھر دیں اور گھی ڈال کر پراٹھے کی طرح پکائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ