اُردو پوائنٹ پکوان

زعفرانی سادہ پلاؤ


اجزاء: باسمتی چاول 225گرام بڑی پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد لونگیں چار عدد دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا ٹماٹر(باریک کٹے ہوئے) دو عدد زعفران ایک چٹکی زراسے گھی 100گرام تیز پات دو پتے سیاہ مرچ چھے دانے پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ (گرم پانی میں حل کیا ہوا) ترکیب: چاولوں کو اچھی طرح صاف کر کے پانی میں20منٹ کے لئے بھگو دیں۔ گھی گرم کر یں اور اس میں آدھی پیاز ،تیز پات، لونگ، سیاہ مرچ، بڑی الائچی اور دار چینی ڈال کر سرخ کر لیں اس میں چاول، پسی ہوئی ہلدی، نمک اور ٹماٹر ڈال دیں۔ پانی ڈال کر دس منٹ تک ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور چاول گل جائیں۔ اب زعفران چھڑک دیں ا ور بچی ہوئی پیاز کو تھوڑے سے گھی میں سرخ کر کے اوپر سے ڈال دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ