اُردو پوائنٹ پکوان

سادہ مٹر پلاؤ


اشیاء: چاول ایک کلو مٹر سوا کلو گھی ایک پاؤ نمک دو چمچ گرم مصالحہ دو چمچ پیاز آدھ پاؤ ترکیب: چاول صاف کر کے تین مرتبہ دھو کر دو کلو پانی میں ایک گھنٹہ پہلے بھگو دیں مٹر کے دانے نکال لیجئے پتیلی میں گھی گرم کر کے پیاز کاٹ کر گہرے بادامی رنگ کا کر لیجئے پھر اس میں دوکلو پانی ڈال دیجئے، نمک گرم مصالحہ اور مٹر کے دانے ڈال دیجئے مٹر کے دانے پہلے ہی تل لیجئے جب پانی کو تین جوش آئیں تو چاول ڈال دیجئے اور دیکھیں جب پانی خشک ہونے لگے تو اوون کی ٹرے میں چاول الٹ دیں اور اوون میں رکھیں پندرہ منٹ بعد اوون سے نکال کر ڈش میں الٹ دیں اور مہمانوں کو پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ