اُردو پوائنٹ پکوان

پوٹلی یخنی پلاوٴ


ململ کے کپڑے میں سونف، ثابت دھنیا، ادرک، لہسن، ثابت سیاہ مرچیں، لونگ اور پیاز ڈال کر پوٹلی بنالیں
دیگچی میں گوشت، نمک، پوٹلی اور 7-8 گلاس پانی شامل کر کے درمیانی آنچ پرڈھک کر پکائیں
گوشت گل جائے تو پوٹلی نکال کر یخنی چھان کر الگ رکھ لیں اور بوٹیاں الگ کر لیں
بڑی دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر سنہری فرائی کر لیں
زیرہ، دار چینی، لو نگ، سیاہ مرچیں اور سبز الائچی ڈال کرکڑ کڑائیں
ادرک، لہسن پیسٹ اور دہی ڈال کربھون لیں
یخنی، گوشت اور چاول شامل کرکے نمک چیک کر لیں
درمیانی آنچ پر پکائیں
چاول پک جائیں تو 5-8 منٹ کا دم دے کر سرونگ ڈش میں نکالیں اور رائتے کے ساتھ گر م گرم سرو کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ