اُردو پوائنٹ پکوان

مٹن دال پلاؤ


 گوشت کی چھوٹی بوٹیاں کرکے دھو کر رکھ لیں ،چاولوں کو دھو کر بیس منٹ بھگو کررکھیں۔
چنے کی دال کو دھو کر آدھے گھنٹے کے لئے گرم پانی میں بھگو دیں پھر اتنی دیر ابالیں کہ اچھی طرح گل جائے لیکن کھلی کھلی رہے۔
پین میں کوکنگ آئل کو ہلکی آنچ پر گرم کرکے لونگ،الائچی اور تیز پات ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں لہسن ،نمک اور گوشت شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت کا اپنا پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
پانی خشک ہونے پر ابلی ہوئی دال اور چاول ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور تین سے چار پیالی پانی ڈال دیں، اچھی طرح ملا کر درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
ہری مرچ ،لال مرچ ،شملہ مرچ اور ہاٹ ساس ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
اچھی طرح ملا کر گرم گرم ڈش میں نکالیں اور دوپہر یا رات کے کھانے پر رائتے کے ساتھ پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ